• پاکستانی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شائستہ لودھی نےاپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے روحانی سفر کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ اداکارہ بہت نفیس قسم کے عبایہ اور لباس میں انتہائی پر سکون اور مطمئن نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔
    اداکارہ نے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ” کبھی اللہ آپکو سفر پر لے جاتا ہے”۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    320 مناظر