• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع

    بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

    بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے بنکنگ کورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض کر دیا۔ پراسکیوٹر معظم حبیب نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بنکنگ کورٹ میں ضمانت کا دائر اختیار نہیں بنتا، اینٹی کرپشن عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔ عدالت نے آئندہ عدالتی دائر اختیار پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو آج عدالت کے دائرہ اختیار کا خیال کیوں آیا ؟ ایک سال سے زیادہ ہوگیا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم ایف آئی اے سے تعاون نہیں کر رہے، ایف آئی اے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کر رہا ہے۔

    81 مناظر