
بھارت پاکستان کو ہرا کر ایشین چیمپئن بن گیا
ایشیا کپ کے فائنل اور تاریخی ٹاکرے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر نویں دفعہ ایشین کپ اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے پاکستان کی جانب سے ملنے والا 147 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تلک ورما 69 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
بھارت کی جانب سے اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل 10 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا شکار بنے، کپتان سوریا کمار یادو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا جبکہ سنجو سیمسن کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود 24 رنز پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، شیوَم دوبے 33 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
Advertisements


