• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پنڈورا پیپرز کا پنڈورا باکس کھلنے پر وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے قبل وزراء کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنڈورا پیپرز سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کے لیے اہم اجلاس وزارت قانون و انصاف میں ہوگا۔

    وفاقی وزراء فواد چودھری، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مشاورت کریں گے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کے لئے قانونی رائے دینگے۔ وزراء رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کریں گے۔

    Advertisements
    80 مناظر