کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی، جلد قابو پالیں گے: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی، جلد قابو پالیں گے، اب تک بجلی کے شعبے میں 17 فیصد لائن لاسز ہیں، بجلی ہوتے ہوئے بھی بجلی نہیں پہنچا سکتے، سی پیک کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے 600 کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مٹیاری لاہور اسٹیٹ آف آرٹ منصوبہ ہے، اب تک بجلی کے شعبے کے 17 فیصد لائن لاسز ہیں، مٹیاری تا لاہور منصوبے سے لائن لاسز میں کمی آئے گی، ایک فیصد لائن لاسز سے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے، لاسز بڑھنے سے بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دولت میں اضافہ کر کے ہی قرض واپس کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں، ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، سی پیک ہماری معیشت کا اہم ستون ہے، سی پیک کے دیگر تمام منصوبوں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔