• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے پچیس پیسے فی لٹر اضافے کا امکان

    مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے پچیس پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، وزارت خزانہ آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوموصول ہو گئی ہے، یکم اکتوبر سے پٹرول 5 روپے 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہو گا، اس وقت پٹرول پرپٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لٹر ہے۔ ڈیزل پر فی لٹر 5 روپے 14پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ اکتوبر تک کے لئے ہوگا۔

    Advertisements
    88 مناظر