امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے قدر کھونے لگا
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے قدر کھونے لگا، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کو بریک لگ گئی اور زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 37 یپسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 169 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔
Advertisements