• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • محکمہ موسمیات کی آج سندھ، جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

    موسم کا حال بتانے والوں نے سندھ، جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیریں بلوچستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی حیدر آباد، عمر کوٹ اور سکھرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، قلات اور گردو نواح میں بارش کی توقع ہے۔

    100 مناظر