وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کراچی سرکلر ریلوے 29 کلو میٹر طویل ہوگی جس پر 207 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ منصوبہ دو برس میں مکمل ہوگا، یکطرفہ کرایہ 50 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی۔ اس منصوبے کے تحت سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5 لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔
Advertisements