• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک شخص دم توڑ گیا، 10 دنوں میں 3 شہری انتقال کرگئے

    اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ 10 دنوں میں 3 شہری انتقال کر گئے، ایک دن میں 30 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے، مجموعی تعداد 207 ہوگئی۔
    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کرگیا ہے۔ ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص سیکٹر جی 12 کا رہائشی تھا۔ گزشتہ 10 روز میں ڈینگی سے 3 شہریوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 207 ہوچکی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اور پمز میں زیر علاج ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں 155 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے، اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 146 اور شہری علاقوں میں 61 افراد بیمار ہوئے ہیں۔

    Advertisements
    94 مناظر