اداکارہ منشا پاشا علیل ہو گئیں، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
اداکارہ منشا پاشا نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 10 دن سے علیل ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کردی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں اگرچہ اپنی ‘علالت’ کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ انہیں کون سی بیماری یا مسئلہ لاحق ہے ۔منشا پاشا کے مطابق وہ کئی دن سے تکلیف میں رہیں، تاہم اب وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہو رہی ہیں مگر ابھی بھی وہ مکمل طور پر روبہ صحت نہیں ہیں۔
انہوں نے بیماری میں خیال رکھنے پر اہل خانہ اور طبی عملے سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے علالت میں ان کی تیمارداری کی۔اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ گھر پر ہیں یا پھر ہسپتال میں ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی بیماری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال نہیں کیا۔
Advertisements