امریکا: سپرمارکیٹ میں فائرنگ کے دوران 2 افراد ہلاک، 12 زخمی
امریکی ریاست ٹینیسی کے نواحی علاقے کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، میڈٖیا کے مطابق حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں فائرنگ واقعات عام ہو گئے ہیں جن میں درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، امریکہ میں اسلحے کی سرعام فروخت کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔
Advertisements