• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں، عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چودھری نے ملاقات کی، جس میں بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے، جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا ہے، سمت درست اور نیت نیک ہے۔

    Advertisements
    204 مناظر