• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی بربریت کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ افغانستان کی صورتحال کو بھی تقریر کا موضوع بنایا جائے گا۔
    جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان اور عراقی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں تجارت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان کی صورتحال بھی بات ہوئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب مصطفی قدھیمی کو پارلیمانی الیکشن کرانے کے حوالے سے خیر سگالی پیغام دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے عراقی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    دریں اثناء وزیراعظم 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ عمران خان کو ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    Advertisements
    86 مناظر