وزیراعظم اور عراقی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ، تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان اور عراقی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں تجارت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان کی صورتحال بھی بات ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب مصطفی قدھیمی کو پارلیمانی الیکشن کرانے کے حوالے سے خیر سگالی پیغام دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے عراقی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔