نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا
فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے، ہمیں جھکانے کی خواہش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔
یاد رہے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیموں نے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کرلی تھی۔ انگلش ٹیم کو آئندہ ماہ 2 میچ کھیلنے آنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کا آنا درست نہیں، فیصلے کے اثرات کیلئے معذرت خواہ ہیں۔
Advertisements