لاہور: گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی
لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی، کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
لاہور میں صبح کے وقت آسمان پر کالے بادل چھائے اور پھر کھل کر برسے، تالاب میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مغلپورہ میں 33 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 53، تاج پورہ میں 5 اور چوک ناخدا میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ فرخ آباد میں 22 ملی میٹر، گلشن راوی میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جہلم میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، میرپور آزاد کشمیر شہر و گردانواح میں بھی بادل خوب برسے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔