• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاورسیکٹر میں وصولیوں کی ناقص صورتحال، 6 سال میں سرکلر ڈیٹ میں 250 فیصد اضافہ

    دستاویز کے مطابق 2015 سے 2021 تک سرکلر ڈیٹ میں 1ہزار 631 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ جون 2015 میں سرکلر ڈیٹ 649 ارب روپے تھا۔
    جون 2021 میں سرکلر ڈیٹ 2ہزار 280 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جس کے بعد 2ہزار 324 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

    گزشتہ تین سال میں سرکلر ڈیٹ میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا، 6سال میں کے الیکڑک کے ذمہ واجبات 63 ارب سے بڑھ کر 292 ارب روپے ہوگئے۔ کے الیکڑک دو سو بانوے ارب روپے کی نادہندہ اور بلوچستان حکومت زرعی ٹیوب ویلوں کی مد میں 354 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔6 سال میں زرعی ٹیوب ویلوں کے بقایاجات 8 ارب سے بڑھ کر354 ارب روپے ہوگئے۔اس عرصے میں آزاد کشمیر حکومت کے واجبات 53 ارب سے بڑھ کر 90 ارب روپے ہوچکے،۔

    دیگر اداروں کے واجبات 389سے بڑھ کر 687 ارب روپے ہو چکے ہیں جبکہ ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز 162 ارب سے بڑھ کر 413 ارب روپے ہوگئے، نیپرا کا نجی بجلی گھروں کے مارک اپ کی اجازت نہ دینے کی رقم دو سو بیاسی ارب ہے ، مختلف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک سو چوالیس ارب روپے بقایاہیں۔

    Advertisements
    119 مناظر