وزیراعلیٰ پنجاب سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی جبرو استبداد کی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور سپورٹ پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے لہوسے آزادی کی شمع روشن کی ہوئی ہے۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور کشمیری عوام پر ظلم وستم کی مذمت کی۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ عوام حکومتی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔
Advertisements