شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے ایک اورعسکریت پسند کو انجام تک پہنچا دیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ دہشگرد حملوں کی پلاننگ، اغوا برائے تاوان سمیت خطرناک سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
ہلاک دہشت گرد کی بربریت کا 4 خواتین نشانہ بنیں، ان کا تعلق این جی او سے تھا اور انہیں فروری 2021 میں موت کے گھات اتارا گیا۔ دہشت گرد صفی اللہ ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔