• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا: بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، وہ سازش یہ تھی کہ “ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو”۔
    بلاول بھٹو زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی تو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا، انہوں نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہو گئے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو جمہوریت کے لٸے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

    Advertisements
    178 مناظر