• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • روسی شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 8 افرادہلاک، متعدد زخمی

    روسی شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
    بتایا گیا ہے کہ حملہ آور گولیاں چلاتے ہوئے عمارت میں داخل ہوا، جانیں بچانے کیلئے طلبا نے پہلی منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا و طالبات کی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    73 مناظر