شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشرفت
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے نجی بینک کے وائس پریزیڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور نے شہباز شریف فیملی کے جعلی بینک اکاؤنٹس میں بینکرز اور گواہان پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عاصم سوری کے ساتھ رابطوں کے انکشاف پر ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لاہور کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اظہر محمود ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بینکنگ سرکل کے ہیڈ رہ چکے ہیں۔
Advertisements