کورونا سے مزید 71افراد جاں بحق
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 909 ہو گئی۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 71افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 206ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 4 اعشاریہ چھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63ہزار 909ہے مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 23ہزار 841ہو گئی۔ 2ہزار 580نئے کیس سامنے آئے جبکہ 11لاکھ 32ہزار 726 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔