• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے بھی فیصلے پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا

    نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا۔
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کو یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد کیویز بورڈ نے دورہ بھی ختم کر دیا تھا۔
    نیوزی لینڈ کی طرف سے دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے آئی سی سی میں لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
    دوسری طرف نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے فروری میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے کھیلنے آنا ہے۔
    ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا پہلے دن سے خواہاں ہے، متعلقہ حکام اور سیکیورٹی ماہرین سے مشاورت کے بعد کسی فیصلے پر پہنچیں گے۔ نیوزی لینڈ کے معاملے سے ہٹ کر کرکٹ آسٹریلیا جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

    Advertisements
    136 مناظر