
آپریشن ؛ بنیان مرصوص ؛
آپریشن ؛ بنیان مرصوص ؛
تحریر: جاوید کمیانہ
پہلگام فالس فلیگ حملہ کے بعد بھارت روائتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں سیاسی نتائج کے حصول کے لیے پرامید تھا تو جوابا پاکستانی فوج اور عوام بھی بھارت کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے پُرعزم تھے۔ بھارت نے آبی جارحیت کے بعد بہاولپور ، مرید کے ، کوٹلی اور آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر ڈرونز گرا کر معصوم شہریوں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے شہید کیا اور اسے آپریشن سندور کا نام دیا جس پر بھارت کا گودی میڈیا معصوم شہریوں کو شہید کر کے جشن منا رہا تھا کہ ہم نے پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے بدلہ لے لیا ہے۔ مگر آئی ایس پی آر و پاکستانی حکومت کی بروقت دانشمندانہ حکمت عملی کے تحت ہم نے عالمی سطح پر دکھا دیا کہ یہاں کوئی دہشت گردی کا کیمپ سرے سے موجود ہی نہیں ہے بلکہ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڈ نے عالمی میڈیا کو ان مقامات کا دورہ بھی کروایا ۔ ان شہروں پر حملوں کے چند منٹ بعد ہی پاکستان کی مضبوط ترین فضائیہ کے شاہین میدان میں نکلے اور بھارت کے رافیل سمیت پانچ طیاروں کے فضا میں ٹکڑے کر دئے اور ساتھ ہی پاکستان نے جنوں ائیر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ابتدائی سطح پر بھارت رافیل طیاروں کے گرنے سے انکاری رہا مگر سوشل میڈیا کی طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے جب بھارت میں ہی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو گئیں اور پاکستانی موقف کی تصدیق ہو گئی کہ تین رافیل سمیت پانچ طیارے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں اس کے بعد بھارت نے سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس اور پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کر دی۔ بھارت جو رافیل کو دیوتا اور یقینی فتح کا سبب سمجھتا تھا اس کو عالمی سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑی اور بھارت کی ائیر فورس کی ناکامی سب پر عیاں ہو گئی۔
اس خفت کو مٹانے کے لیے بھارت دو دن تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک سو کے قریب ڈرونز مارے جو پاکستان نے کامیابی سے مار گرائے۔ جس کے نتیجے میں کوئی قابل ذکر نقصان نہ ہوا اب کیونکہ پاکستان دفاع ہی کر رہا تھا تو بھارت گھمنڈ میں مبتلا ہو گیا کہ پاکستان ردعمل نہیں دے رہا تو اس نے شرمناک شکست کو دعوت دیتے ہوئے نو اور دس مئی کی رات کو پاکستان کی چند ائیر بیسز پر میزائل حملے کر دئے جس میں نور خان ایئربیس کی اطراف میں سڑک کو محض نقصان پہنچا اس کے بعد دس مئی علی الصبح نماز فجر کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بیک وقت بھارت کی چھبیس سے زائد اہم ترین فوجی ٹھکانوں پر کامیاب حملے کئے جس میں بھارت کا روسی ساختہ ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا گیا اور متعدد ائیر بیسز کو زمین بوس کیا گیا یہاں تک کہ بھارت کے براہموس میزائل کے ڈپو کا نام نشان مٹا دیا گیا اس کے علاؤہ قابل ذکر پٹھان کوٹ، اودھم پور سمیت اہم ائیر بیسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کی تربیت گاہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔
پاکستان نے فوجی حملے کے ساتھ سائبر حملے کرتے ہوئے بھارت کی اہم ویب سائٹس جس میں حکومتی جماعت بی جے پی ، بھارتی فوج کی ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر موجود ڈیٹا ختم کر کے بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت اپلوڈ کر دئے گئے یہاں تک کہ بھارت کے ستر فیصد حصے کی الیکٹرک سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی، اس کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی بلا مبالغہ سیکنڑوں بھارتی چوکیوں پر پاکستانی فوج نے قبضہ کر لیا۔
آپریشن بنیان مرصوص نے محض پانچ گھنٹوں کے قلیل وقت میں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ان جملوں کی تائید ہو گئی کہ جب ہم حملہ کریں گے تو دنیا کو نظر آئے گا اور آپ کی چیخیں سنائی دیں گی اور وہی ہوا کہ بھارت نے ہاتھ جوڑ کر اپنے چوہدری امریکہ کو درمیان میں ڈال دیا کہ کسی طرح سیز فائر ہو جائے جس کے بعد چند اسلامی ممالک اور امریکہ کی کاوشوں سے بھارت کی جان چھوٹ گئی
قارئین کرام تعریف وہ ہوتی جو کوئی تیسرا فریق کرے تو کل سے عالمی ذرائع ابلاغ، برطانوی و امریکی صحافیوں نے برملا اظہار کیا کہ پاکستان کے چند گھنٹوں کے جوابی حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جس کے باعث وہ مزاکرات کی میز پر آیا وگرنہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے چند روز سے کاوشیں جاری تھیں مگر بھارت کے غیر سنجیدہ رویہ کی بدولت کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
معروف جریدے ڈیلی ٹیلی گراف سمیت متعدد جرائد ، سوشل میڈیا یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے ایف تھنڈر کے ساتھ رافیل طیارے گرانے اور گھر میں گھس کر مارنے اوربھارت کے ساتھ فضا میں تاریخ کی طویل ڈاگ فائٹ جو ایک گھنٹہ جاری رہی اس کے بعد یہ فرض بنتا ہے کہ پاکستان کی ائیر فورس دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے اور پاکستانی فوج نے بھارت میں کسی شہری علاقے پر حملہ نہ کر کے پختہ سوچ اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا ہے۔
بھارتی میڈیا ان کے دفتر خارجہ اور فوجی سطح پر اعتراف کیا کہ پاکستان کے حملے میں ان کا شدید نقصان ہوا ہے اور آپریشن بنیان مرصوص کی گونج عالمی سطح پر سنائی دی گئی جس کے بعد پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی اور فتح کا جشن منایا اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا۔
پاکستان کی چند گھنٹوں کی کاروائی اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر بنگلہ دیش، ترکیہ، چاینہ اور آذربائجان میں عوامی سطح پر بھی جشن منایا گیا اور دیگر پاکستان کے دائیں بائیں بسنے والے ممالک کو ٹھوس پیغام گیا کہ جس بھارت کے سر پر وہ ناچتے تھے اس کو ذلت آمیز شکست فاش ہوئی ہے اور پاکستان کی افواج ان کی مہارت اور ٹیکنالوجی بھارت سے کہیں جدید ہے
امید واثق ہے کہ بھارت اگلے چند سال اپنے ان زخموں کی ٹکور کرتا رہے گا جبکہ مودی کا سیاسی کیریئر ختم ہو گیا ہے اس کی عوام مودی کے خلاف مظاہرے کرنا شروع ہو گئی ہے اور بھارتی میڈیا جو مسخرے کا کردار ادا کر کے حقائق کے برعکس غلط رپورٹنگ کرنے میں مشغول رہی ہے عوام کی نظر میں وہ بھی گر چکے ہیں اور متعدد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ آواز اٹھائی گئی ہے کہ عوام کو ہمارے میڈیا نے غلط تصویر پیش کی ہے
بھارت اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پاکستان امریکہ سمیت دیگر گارنثر اسلامی ممالک کو لازمی بتائے گا اور کسی مستقبل میں بھارت نے کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو افواجِ پاکستان اور عوام کا مورال بہت بلند ہے تو بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اب یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ سیز فائر سے منحرف ہو کر ذلت کی پستیوں کو چھوتا ہے یا اچھا بچہ بن کر خطے میں امن کا توازن قائم رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔