• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا وائرس: 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 اموات، 2512 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہوگئی۔
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    65 مناظر