• پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 ملتوی ہونے کا امکان

    پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا، تاحال پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا مگر حکام اس پر غور کر رہے ہیں، گزشتہ روز پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 10 شیڈول کے مطابق کروانے کا کہا تھا۔

    ایونٹ کے مستقبل کے حوالے سے پی ایس ایل کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج ہو گا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سکیورٹی اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فوڈ سڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

    سکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں چیکنگ میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ سٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کردیئے گئے ہیں، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 8 بجے مدمقابل آئیں گی

    240 مناظر