برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان 50 فیصد ہے۔ نئے سسٹم کے تحت 12 اہم ممالک ریڈ لسٹ سے باہر آسکتے ہیں۔ ڈیٹا ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ منقسم خاندانوں کے ملانے کے لیے پاکستان کو ایمبر لسٹ میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایمبر ممالک کو گرین کیٹیگری میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔