پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پیپلزپارٹی سٹی تنظیم کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ماڈل ٹاؤن سے ریلی نکالی گئی جو کہ پریس کلب کے باہر پہنچی، جہاں جیالوں نے مہنگائی، بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرے کی قیادت پیپلزپارٹی کے سٹی صدر ودود حسن ڈار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نااہل سلیکٹڈ حکومت پاکستان کے غریب عوام کو روز بروز مہنگائی کر کے خود کشیوں پر مجبور کر رہی ہے، آج حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آٹا، گھی، چینی اور بنیادی ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی، عوام فاقوں پر مجبور ہو چکی ہے۔