• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کیویز آج 18 سال بعد راولپنڈی میں ان ایکشن، بابر اعظم نے جیت پر نظریں جما لیں

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کی سرزمین پر کیوی کھلاڑی آج 18 سال بعد اِن ایکشن ہو رہے ہیں، راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میں قومی کپتان بابر اعظم اور مہمان ٹام لیتھم نے جیت پر نظریں جما لیں، میچ اڑھائی بجے شروع ہو گا۔
    راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرکٹ کی بہار لوٹ آئی، موج میلہ، مستی اور ہلے گلے کیلئے پرستار بھی فُل تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

    پاک کیوی ون ڈے مقابلے میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے،107 میچز میں سے 55 جیتے، 48 ہارے، تین بے نتیجہ رہے، ہوم گراؤنڈ پر بیس میں سے سترہ اپنے نام کیے، 2003 کی آخری سیریز میں پاکستان نے کیویز کو پانچ صفر سے شکست دی تھی ۔

    پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم پاکستان تین لیگ اسپنرز سمیت 12 رکنی ٹیم پر مشتمل ہے، قومی کپتان بابر اعظم کی جیت پر نظریں، پلان بھی شیئر کر دیا۔ مہمان قائد ٹام لیتھم نے گرین شرٹس کے فاسٹ اٹیک سمیت بابر الیون کو تگڑا کمبی نیشن قرار دے دیا۔

    102 مناظر