
معروف گلوکارہ گوشی خان نے فن کے موتی بکھیر دئیے
علامہ اقبال ٹاؤن کے نجی چائے خانہ میں معروف گلوکارہ گوشی خان کی آمد سے ان کے پرستاروں کے چہرے کھل اٹھے۔

گلوکارہ گوشی خان نے اپنی سریلی و شاندار آواز سے شائقین کے دل جیت لئے اور مسلسل کئی گھنٹے پرفارمینس دے کر عوام کو خوب محظوظ کروایا۔

گلوکارہ گوشی خان نے اردو ، پنجابی میں متعدد کلام پیش کیے اور اپنے فن کے موتی بکھیر دئیے۔ اس پر موقع پر ان کے پرستاروں کا کہنا
تھا کہ میڈم گوشی خان پاکستان
کی ابھرتی ہوئی بہترین آواز اور فن کے حوالے سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
