انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 168 روپے 18 پیسے پر بند
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالرکی قیمت میں1.41 روپے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167روپے70 پیسے پر فروخت ہوا، اس طرح سنگل سیشن میں ڈالر 0.8 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے تاہم بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی آئی اور 168 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، 18 پیسے بڑھوتری کے بعد 168 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر ڈالر کا 169 روپے 12 پیسے پر لین دین ہوا تھا۔
Advertisements