• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبے کے امور پر گفتگو

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔ عثمان بزدار نے تین سالہ دور حکومت میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات سے بریف کیا۔
    ادھر وزیراعظم نے دورے کے دوران لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان کو لاہور بارے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم پنجاب میں اسپشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اسپشل اکنامک زونز کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات پر وزیر محنت عنصر مجید نیازی وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

    Advertisements
    65 مناظر