• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

    وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری بھیجی گئی تھی۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تھی۔
    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری مسترد کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بچت کی گئی۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی، اگلے سال فائیو جی لانچ کر دیا جائے گا، جس میں مختلف ٹیلی کام کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں، وزیراعظم کا عزم ہے کہ دور دراز علاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرمنل لاء میں اصلاحات کی ضرورت ہے، وزارت قانون نے بریفنگ دی، ملک میں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، کریمنل جسٹس سسٹم پر طویل مشاورت ہوئی، کریمنل جسٹس سسٹم میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستان کی ویب سائٹس پر دس لاکھ حملے ہوچکے، ایف بی آر کی سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جامع سائبر سکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی بنائی جا رہی ہے جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی، قائداعظم فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    Advertisements
    80 مناظر