الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے الزامات پر برہمی کا اظہار کر دیا
وفاقی وزراء کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ممبران اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایوان صدر اور قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔
Advertisements