کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: تحریک انصاف 60 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 59 پر فاتح
کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ایک سیٹ کی برتری کے ساتھ میدان مار لیا۔ لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ ملتان میں حکمران جماعت کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے سبقت حاصل کرلی، آزاد امیدواروں نے بھی نصف سنچری عبور کرلی۔
تمام 212 وارڈز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 60 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 59، آزاد امیدوار 55 نشستوں پر فاتح، پیپلز پارٹی 17، ایم کیو ایم 10 اور جماعت اسلامی 7 سیٹیں حاصل کرسکی، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی 2،2 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔