• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • پہلگام حملہ اور بھارتی چال

    گزشتہ روز مقبوضہ جموں وکشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 27 ملکی و غیر ملکی سیاح جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے اس کے بعد بھارتی میڈیا کا واویلا شروع ہو گیا اور مودی کے گودی میڈیا نے توپوں و بلاجواز تنقید کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا جبکہ بھارت کے پاس کسی قسم کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں اور جنرل ر بخشی جیسے احمق میڈیا پر گلہ پھاڑ پھاڑ کر پاکستان مخالف بکواس میں مصروف تھے۔ اس وقت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھارت کے دورہ پر ہیں اور اسی مناسبت سے حملے کی ٹائمنگ بتا رہی ہے کہ بھارت فالس فلیک حملوں میں ریکارڈ یافتہ ہے اور ماضی میں بھی پلوامہ حملے سمیت متعدد بار اس طرح کی بھونڈی حرکتیں کر چکا ہے مگر عالمی سطح پر کوئی ثبوت مہیا نہیں کر سکا اور پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی گھناؤنی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے۔
    اب ذرا دلائل سے بات کریں تو چند روز قبل بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دانشمندی سے نہ صرف قیمتی زندگیاں محفوظ کیں بلکہ تمام تر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور پورے آپریشن کے ثبوت مختلف ویڈیوز کی شکل میں مہیا کیے جس کو بعد ازاں ہر پاکستانی نے فخر سے سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور یہاں تک کہ سیکورٹی فورسز نے جہنم واصل ہوئے خوارجیوں کی لاشوں کا ڈھیر بھی میڈیا کو دکھایا۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کر کے پوری قوم اور عالمی سطح پر ثبوت مہیا کیے اب اگر پہلگام حملے کی بات کریں تو بھارت کے اس فالس فلیک حملے پر بہت سے سوالات جنم دے رہے ہیں جیسے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائی جا رہیں ؟ حملے میں مارے جانے والے نام نہاد دہشت گردوں کی لاشیں کہاں ہیں ؟ جائے وقوعہ پر خون نظر آیا ؟ کیا کوئی کال ٹریس کی گئی ؟ کسی قسم کا کوئی تصویری ثبوت گودی میڈیا سامنے لایا ؟ محض ایک تصویر را سے جڑے سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جو کہ جعلی ہے جس میں ایک مرد لیٹا ہوا نظر آ رہا ہے۔
    سمجھنے کی بات یہ ہے جب بھی کوئی مغربی یا امریکی اعلی عہدیدار بھارت کے دورے پر ہوتا ہے اس وقت ہی ایسے حملے کیوں ہوتے ہیں ؟ اگر سن 2000 کی بات کریں تو اس وقت امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پر تھے اور اسی طرح کا فالس فلیک حملہ کر کے 35 سکھوں کو ہلاک کر کے حریت پسند کشمیریوں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔
    اب اگر پاکستان اور بھارت کے میڈیا کا جائزہ لیں تو بعض اوقات پاکستان کا میڈیا بھی بھارتی میڈیا محسوس ہوتا ہے جو مودی کے گودی میڈیا کو کاؤنٹر نہیں کرتا کل جب انڈین میڈیا پہلگام حملے پر واویلا کر رہا تھا تو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے ایک خبر دی اس کے بعد خاموش ہو گیا حالانکہ جب بھارتی میڈیا اس حملے کو پاکستان پر تھوپ رہا تھا تو پاکستانی میڈیا کو اس کے ماضی کے فالس فلیک حملے نمایاں طور پر سامنے لانے چاہیے تھے تاکہ عالمی سطح پر ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا جاتا جس طرح بھارتی میڈیا ہم بدلہ لیں گے کے ٹرینڈ بنانے میں مصروف تھا اس پر ہمارے میڈیا کو جواب دینا چاہیے تھا کہ اس گھناؤنے کھیل میں را ملوث ہے تو را خود سے بدلہ لے گی کیا مگر سوشل میڈیا پر محب وطن پاکستانیوں نے اپنا مثبت کردار ادا کیا اور بھارت کی منفی چالوں کو بے نقاب کیا۔
    امید واثق ہے کہ اگلے چند روز میں پاکستان اور پاکستانی میڈیا کی جانب سے بھارت کو موثر جواب دیا جائے گا تاکہ مستقبل میں بھارت کسی ایسے اقدام کو عملی شکل دینے سے قبل سوچے کہ ہماری ہر چال پاکستان اور پاکستانی عوام و میڈیا ناکام بنا دے گی اس سے بہتر ہے سکون سے بیٹھا جائے مگر بھارت اور دنیا کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کو شاید عزت راس نہیں ہے وہ پاکستان ، بنگلہ دیش،سری لنگا، مالدیپ افغانستان اور کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں جب تک کوئی منفی سرگرمی کر کے رسوا نہیں ہو جاتے ان کو سکون حاصل نہیں ہوتا اور پہلگام میں بھی ماضی کی طرح عنقریب بھارت بری طرح بےنقاب ہو گا۔۔۔۔۔

    171 مناظر