• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • لاہور میں موسلادھار بارش، سڑکوں پر پانی جمع، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    لاہور کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، سڑکیں پانی سے بھر گئیں، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا۔
    پنجاب میں بارشوں کی جھڑی جاری، لاہور میں دوسرے روز بھی بادل جم کر برسے، موسلا دھار بارش نے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

    بارش سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا، لیسکو کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    دوسری جانب مسلسل بارشوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی متعلقہ افسران اور سٹاف محنت سے پانی کی نکاسی کا کام جاری رکھے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے، نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔

    وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں، انتظامی افسرا ن اور واسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں، خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

    58 مناظر