سپین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنما افغانستان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان اور سپین کے مابین گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو یورپی یونین کے پس منظر میں بھی گرمجوشی پر مشتمل ہیں۔
واضح رہے کہ سپین یورپی یونین میں پاکستان کے ساتھ تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار اور ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں ۔