• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • طالبان کے ساتھ گفتگو جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے.نیڈ پرائس

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر غور کررہے ہیں، طالبان کے وعدوں پر عمل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، نیڈ پرائس نے کابل سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکام کے ایسے مزید اقدامات پر عالمی برادری خوش ہو گی۔ پرامن انخلا کے معاملے پر طالبان نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔

    قبل ازیں امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کاکہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد عسکریت پسند تنظیم القاعدہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔ القاعدہ نے 20 سال پہلے افغانستان کو امریکا پر حملہ کرنے کیلئے بیس بنایا تھا، وہ ہمارے انخلا اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس طرف ہیں کہ اب کیا ہوتا ہے، کیا القاعدہ کے پاس افغانستان میں دوبارہ پنپنے کی صلاحیت ہے یا نہیں؟
    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا مزید کہنا تھا کہ چاہے وہ صومالیہ ہو یا ایسے علاقے جہاں حکومتوں کی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے، القاعدہ خود کو منظم کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہے۔
    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ گفتگو جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے، ترجمان نے افغان صورت حال پر پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

    Advertisements
    105 مناظر