• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق

    کورونا سے ملک بھر میں مزید 83 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار چھ سو نواسی نئے مریض سامنے آئے۔
    جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، ملک بھر میں مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ صفر تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے ، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی۔ 3ہزار 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔

    Advertisements
    87 مناظر