• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کراچی: بارش کے باعث گھر کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر خاتون اور 3 بچے جاں بحق

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں بارش کے باعث گھر کی دیوار گر گئی۔ افسوسناک حادثے میں ماں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
    ہنستے بستے گھر میں قیامت ڈھا گئی۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی، جس میں ملبے تلے دب کر ماں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
    مکین کا کہنا ہے کہ رات گئے بارش کے بعد دیوار گری، لاشوں کو صبح نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں میں 7 سالہ بچی مبینہ، دس سالہ نصیب، 4 سالہ بشیر اور 28 سالہ خاتون شامل ہیں۔

    Advertisements
    100 مناظر