• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بلدیاتی انتخابات: وزیراعظم کی ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت

    بلدیاتی انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب صدر سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ ہوں گے۔

    دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    74 مناظر