
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی تیزی کے بعد شدید مندی کے باعث انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 383 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 622 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.73 روپے سے کم ہوکر 280.60 روپے پر آگیا ہے۔
237 مناظر