کراچی میں رات گئے تیز ہواؤں کیساتھ بارش، مختلف شاہراہوں پر پانی جمع
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بجلی بھی شہریوں سے روٹھ گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا۔ ملیر، ماڈل کانوںی، شاہ فیصل، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ نیپا چورنگی کے قریب جمع پانی کو نکالنے کیلئے ڈرین پمپ اور ٹریکٹر کا استعمال کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام انجام دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب بارش کی بوندیں گرتے ہی ملیر، لانڈھی کورنگی، لیاقت آباد اور عزیز آباد میں کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث بجلی منقطع ہوگئی۔ تاہم بارش تھمنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
Advertisements