• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیوز بھی جاری کر دی۔ ویڈیوز میں آٹھ ستمبر 1965 کی داستانِ شجاعت کو بیان کیا گیا ہے۔
    1965 کی جنگ میں بری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔ طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔

    پاکستان کی واحد آبدوز غازی نے اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے غازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا آج تک حیران ہے۔ غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔ آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر لرزہ طاری کیا اور کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔

    ہر سال کی طرح اس سال بھی پاک بحریہ نے خصوصی وڈیوز جاری کی ہیں۔ ویڈیو کو منزلِ مراد کا عنوان دیا ہے۔ وڈیوز میں داستانِ شجاعت بیان کی گئی ہیں۔ اس علاوہ وڈیوز میں سومنات کی کہانی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

    سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملے آج تک بھارتیوں کے ذہنوں پر سوار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن آج تک 1965 کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہیں کرسکا ہے۔

    87 مناظر