• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • گجرات: وین برساتی نالے میں گرگئی، 5 افراد ڈوب کر جاں بحق، 4 کو بچالیا گیا

    حادثہ گجرات کے جگو ہیڈ کے قریب پیش آیا۔ بارش کے باعث پھسلن سے وین برساتی نالے میں جاگری۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والوں میں سے 4 افراد کو بچالیا۔ خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجرات کے قریب برساتی نالے میں وین گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

    Advertisements
    79 مناظر