• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • افغانستان کی صورتحال پر ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس پاکستان کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور خطے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان کے ہمسائیہ ممالک موجودہ صورتحال میں درپیش چیلنجز پر غور کریں گے۔ اجلاس سے افغانستان کی صورتحال میں ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    Advertisements
    75 مناظر