• بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل معارکے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔
    بھارت نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 252 رنز کا ہدف 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان روہت شرما76 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا، اوپننگ جوڑی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم شبمن گل 31 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ دوسری وکٹ ویرات کوہلی کی گری جو محض ایک رن بناکر مچل بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت کو تیسری وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان روہت شرما 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، چوتھے نمبر شریاس آئیر 48 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ بھارت کو پانچواں نقصان اکشر پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قبل ازیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    اہم موضوعات
    سپریم کورٹ
    وزیر اعظم شہباز شریف
    آئی ایم ایف
    چیمپئنز ٹرافی
    نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست، بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    Published On 09 March,2025 01:32 pm

    دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل معارکے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 252 رنز کا ہدف 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان روہت شرما76 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا، اوپننگ جوڑی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم شبمن گل 31 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ دوسری وکٹ ویرات کوہلی کی گری جو محض ایک رن بناکر مچل بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت کو تیسری وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان روہت شرما 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، چوتھے نمبر شریاس آئیر 48 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ بھارت کو پانچواں نقصان اکشر پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قبل ازیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب گلین فلپس 34 سکور بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ 211 کے مجموعی سکور پر ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگز کھیل کر آسان کیچ تھما بیٹھے، کیویز کو ساتواں نقصان مچل سینٹر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 جبکہ محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی، میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے، انکی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آج کا میچ ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

    261 مناظر